ہومتازہ ترینسام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا، مشیر تجارت

سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا، مشیر تجارت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا۔اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا، اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹ کی سالانہ پیداوار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نے ان پٹ اخراجات، صنعتی شعبے کی ریشنلائزیشن اور دیگر مراعات دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔