Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی کے گھر آمد، سابق کرکٹر نے تصاویر شیئر کردیں

مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی کے گھر آمد، سابق کرکٹر نے تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز رہا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔