Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسلام آباد مذاکرات چھوڑ کر یو ایف سی فائٹ دیکھنے چلے گئے: ڈیموکریٹ اراکین کی تنقید

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسلام آباد مذاکرات چھوڑ کر یو ایف سی فائٹ دیکھنے چلے گئے: ڈیموکریٹ اراکین کی تنقید

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی کانگریس خارجہ امور کمیٹی کے ڈیموکریٹ اراکین نے ٹرمپ انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے۔ڈیموکریٹ اراکین کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایران کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات چھوڑ کر یو ایف سی فائٹ دیکھنے چلے گئے۔

اراکین کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہزاروں امریکی شہری خطرے میں ہیں، یہ غیر سنجیدہ قیادت اور اس کا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ اراکین نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ٹرمپ لوگوں سے ہاتھ ملاتے نظر آتے ہیں، ان کے ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔