Monday, April 13, 2026
ہومکھیلاسد محسود نے پشاور ایم ایم اے ایونٹ میں افغان فائٹر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ سے شکست دے دی

اسد محسود نے پشاور ایم ایم اے ایونٹ میں افغان فائٹر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ سے شکست دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان :(محمد ریحان )ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے لائنز ڈین فائٹ کلب کے باصلاحیت فائٹر اسد محسود نے پشاور میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے افغانستان کے فائٹر ابو آزر کو دوسرے رائونڈ میں ٹیکنیکل ناک آئوٹ (TKO) کے ذریعے شکست دے کر میدان مار لیا۔

فائٹ کے آغاز سے ہی اسد محسود نے پراعتماد اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے حریف کو دبائو میں رکھا، پہلے رائونڈ میں دونوں فائٹرز کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم دوسرے رائونڈ میں اسد محسود نے تیز رفتار پنچز اور موثر کمبی نیشنز کے ذریعے مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا اور ابو آزر کو قابو میں لے کر ریفری کو فائٹ روکنے پر مجبور کر دیا۔

اس نمایاں کامیابی کے بعد اسد محسود نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے نہ صرف شائقین کی داد سمیٹی بلکہ اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کا نام بھی روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے کوچ عرفان محسود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد محسود ایک محنتی، باصلاحیت اور پرعزم فائٹر ہیں، اور یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور معیاری تربیت کا نتیجہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔