پریٹوریا(آئی پی ایس )پاکستان کے ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے پروگریسیو بزنس فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اکنامک ڈپلومیسی کولاکوئم میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے پاکستان کے اسٹریٹجک محلِ وقوع، اس کی ابھرتی ہوئی معاشی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار پالیسیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت اہم شعبوں میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
ہائی کمشنر نے تقریب کے موقع پر جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت، صنعت و مسابقت جناب پارکس تاو اور محکمہ بین الاقوامی تعلقات و تعاون کی نائب وزیر محترمہ تھانڈی موراکا سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
