اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس کردار کو سراہا جس کے ذریعے جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ ملا۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے جاری سفارتی اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔دونوں رہنماں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
