Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ

ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ

واشنگٹن (آئی پی ایس )ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطی میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔