Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان امن پسند ریاست کے طور پر ابھرا، سفارتی کامیابیاں قابل تحسین ،چوہدری شجاعت

پاکستان امن پسند ریاست کے طور پر ابھرا، سفارتی کامیابیاں قابل تحسین ،چوہدری شجاعت

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق صدر پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر دنیا میں ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سفارتی کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واضح اور مؤثر کردار رہا، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی جنگ رکوائی جبکہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے نہ صرف جنگ ٹلی بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں بہتری بھی دیکھنے میں آئی۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے ایران، سعودی عرب، چین اور دیگر اہم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، جو خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں صبر، تحمل اور برداشت کے ساتھ مستقل امن کی طرف بڑھنا ہوگا، تاہم بعض قوتیں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو خوشامدی عناصر سے دور رہتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت سے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ شہباز شریف ذاتی تشہیر کے بجائے ہر موقع پر پاکستان کا نام اجاگر کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔