Tuesday, April 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزجنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور اب یہ عمل ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان کوششوں سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جنگ بندی اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔