اسلام آباد(آئی پی ایس )شہریوں کو پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے۔حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق عوام کو سبسڈی کی فراہمی کے لییکوئی ایپ ہے اور نہ پیٹرول کی راشننگ ہوگی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں، ادائیگیوں کی ترسیل کیلیے ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو بھیجا جا رہا ہے۔
حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈیٹا کے مطابق متعلقہ شناختی کارڈ پر سبسڈی براہ راست اکانٹ میں منتقل ہوگی۔ حکام وزارت آئی ٹی کا کہنا ہیکہ ڈیجیٹل والٹس نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ تمام صوبے ایک ہی پالیسی پر عمل کریں، موٹرسائیکلوں اور کسانوں سے متعلق اقدامات صوبے براہ راست خود کریں گے، ٹرانسپورٹ کے شعبے بشمول ٹرکوں، بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے لیے اقدامات قومی سطح پر ہوں گے۔حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بھی قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔
