Monday, April 6, 2026
ہومتازہ تریندرخت کٹائی معاملہ، اسلام آبادہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

درخت کٹائی معاملہ، اسلام آبادہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہر میں درختوں کی کٹائی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست محمد نوید احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں نئے چیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کو فریق بنایا گیا۔ وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ مدثر لطیف عباسی اور عمیر اسد عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 15 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود ڈی چوک سے ایوب چوک تک اتاترک ایونیو کی توسیع کا کام جاری ہے اور قدیم درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سی ڈی اے کا درختوں کی منتقلی کا موقف توہینِ عدالت کے زمرے سے مبرا نہیں کرتا اور شہری علاقوں میں درختوں کی منتقلی سے ان کے ضائع ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ:اتاترک ایونیو کی توسیع کے منصوبے پر جاری کام فوری طور پر روکا جائےچیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائےدرختوں کی کٹائی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائےعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کی اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
یہ کیس جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں سماعت ہوا، جبکہ وکیل نے نشاندہی کی کہ تکنیکی طور پر یہ کیس پہلے جسٹس خادم حسین سومرو کے عدالت میں مقرر ہونا چاہیے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔