Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین اور جمہوریہ کانگو کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے، چینی صدر

چین اور جمہوریہ کانگو کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے، چینی صدر

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈینس ساسو نگیسو کو جمہوریہ کانگو کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پیر کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور جمہوریہ کانگو کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط بنایا گیا ہے اور اپنے اپنے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین-کانگو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اعلیٰ معیار کے چین-کانگو ہم نصیب معاشرے کو مسلسل تقویت دینے اور نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لیے صدر نگیسو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیارہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔