ہومپاکستانسکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک

راولپنڈی (آئی پی ایس )سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کر دیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا، دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا، اس کے علاوہ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آرکے مطابق صفی اللہ سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں اور منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔