اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 246 ہو گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ دو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63ہزار 724ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 26ہزار 8تک پہنچ گئی۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 22ہزار 790، سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71ہزار 388، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 242 بلوچستان میں 32ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
کورونا کی چوتھی لہر،ملک بھر میں مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
