اسلام آباد(آئی پی ایس )اقلیتی فورم پاکستان کے نمائندوں نے بدھ کے روز اسفند یار بھنڈرا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کرنے والوں میں سموئیل بشیر (صدر، پنجاب چیپٹر)، حسرت کامران گل (صدر، راولپنڈی چیپٹر)، شہانہ روز (جنرل سیکرٹری) اور دیگر سینئر اراکین شامل تھے، جبکہ ان کے ہمراہ کامران بھٹی، ڈویژنل صدر، مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ، راولپنڈی بھی موجود تھے۔
وفد نے وزیر اعظم کی جانب سے کو نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس کے چیئرمین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران این سی ایم آر سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے کم عمر اقلیتی لڑکیوں کے جبری مذہب تبدیل کرانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ان معاملات کو متعلقہ فورمز پر اٹھانے کے لیے مسٹر بھنڈارا کی حمایت طلب کی۔ مزید برآں، رمشا کالونی میں جبری بے دخلی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
