Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزہم سمجھتے ہیں پاکستان کی نیت اچھی ہے، مذاکرات کی امریکی، اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی نیت اچھی ہے، مذاکرات کی امریکی، اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (آئی پی ایس )ایران کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کے وزرائیخارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ہوئیں، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پڑوسی ممالک کی نیک نیتی کو سمجھتے ہیں، علاقائی ریاستیں اور پڑوسی ممالک اس صورتحال کے نتائج پر تشویش رکھتے ہیں، ہر کوئی کسی نہ کسی طرح حالات کو بہتر بنانیکی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کیدرمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکیکئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی ہے، ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا، ہمارا مقف واضح ہیکہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے بعد اب کوئی بھی امریکی سفارتکاری پر اعتماد نہیں کرسکتا، ہم نیگزشتہ روز واضح کردیا تھا ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ہمیں امریکی سفارتکاری کا نہایت تباہ کن تجربہ ہوا ہے، ہم پر 9 ماہ کے عرصے میں دو مرتبہ مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا، حملہ اس وقت ہوا جب ہم جوہری مسئلے کیحل کے لیے مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ سفارتکاری سیغداری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے فیس وصولی یقینی جاری رکھیگا، ایران پر مسلط کردہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد اقدامات نافذ ہیں، آبنائے ہرمز یا مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی شرائط کے متعلق ایران کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔