Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھرپور مقف پیش کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی، اور کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری بند کرے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی قرار داد 2334 کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت بدلنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں، سلامتی کونسل مقبوضہ فلسطینی علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بحرین، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، صومالیہ، برطانیہ نے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی، سلامتی کونسل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی مذمت کی، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دیرپا امن کے حصول کے امکانات کو خطرے میں ڈالتے ہیں، اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری بند کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔