Monday, March 23, 2026
ہومتازہ ترینآج ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز

آج ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز

لاہور: (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہی تحریک پاکستان کا نا قابل فراموش اور تاریخی آغاز سفر تھا، اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت ہی ترقی کے لئے رخت سفر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد کی طرف پیش رفت کریں، بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔