Monday, March 23, 2026
ہومتازہ ترینایف آئی اے نے کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی

ایف آئی اے نے کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عمرہ کے بہانے سفر کرنے والا مسافر جنید علی سے سامان کی تلاشی میں ڈائری سے کینیڈین پاسپورٹ برآمد کر لیا گیا، مسافر نے بڑی مہارت سے ڈائری کے خفیہ حصے میں کینیڈین پاسپورٹ چھپایا ہوا تھا جبکہ مسافر نے افغان شہری ظاہر ہونے کیلئے جعلی شناختی معلومات استعمال کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے عوض کینیڈا پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا، منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچ کر پاکستانی دستاویزات ضائع کرنا اور کینیڈین پاسپورٹ پر کینیڈا داخل ہونا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔