جدہ(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانیز صحافی برادری کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ پینل کے قائد محمد افضل بٹ کی شاندار کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے کہا کہ شکست زدہ ٹولے کے دماغوں میں آیک ہی نعرہ ایک رٹ افضل بٹ افضل بٹ کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہے گی
محمد افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل نے 28 میں سے 22 نشستیں اپنے نام کر کے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات مندانہ فیصلے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد قابلِ ستائش ہے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے مزید کہا کہ محمد افضل بٹ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم رہتے ہیں اور ورکر صحافیوں کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کرتے سعودی عرب اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی طرف سے محمد افضل بٹ محترمہ نیرعلی خالد محمود اور ان کے پینل کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔
