Sunday, March 15, 2026
ہومتازہ ترینسوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

سوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

جنیوا(آئی پی ایس )سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں۔سوئس حکام نے یہ بھی کہا کہامریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔