لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ویانا جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر شریف فیملی کے ترجمان کا موقف سامنے آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ دعوی گردش کر رہا تھا کہ ایک سرکاری یا وی آئی پی طیارہ ویانا گیا ہے اور اسے جنید صفدر کے سفر یا ہنی مون سے جوڑا جا رہا تھا، جس پر اب شریف خاندان نے باضابطہ تردید کر دی ہے۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پاکستان میں رائیونڈ میں موجود ہیں اور ان کے ویانا جانے یا کسی خصوصی طیارے کے ذریعے یورپ سفر کی اطلاعات درست نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں سیاسی مقاصد کے تحت چلائی جا رہی ہیں، اور شریف خاندان ایسے دعوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
