Sunday, March 15, 2026
ہومپاکستانپاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی ، جب کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔اس کے علاوہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔