Sunday, March 15, 2026
ہومتازہ ترینعلاقائی ممالک پر حملے ، ایران نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی

علاقائی ممالک پر حملے ، ایران نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی

تہران (آئی پی ایس )ایران نے علاقائی ممالک پر حملوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ عرب ممالک میں شہری اہداف پر ہونے والے حملوں کے پیچھے اسرائیل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں کسی بھی شہری یا رہائشی علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی ساختہ ڈرون لوکس بھی خطے میں اہداف پر حملوں میں ملوث ہو سکتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران ایسے اقدام کو خوش آمدید کہتا ہے جو جنگ کو مکمل خاتمے کی طرف لے جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔