Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا اور جنوبی کوریا کی بحری مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے

امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے

پیانگ یانگ(آئی پی ایس )شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے دوران سمندر میں 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے۔جنوبی کورین فوج کی جانب سے جاری بیان کیمطابق شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریبا 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریبا 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہیکہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغیگئے۔جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق انہوں نے ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا جو جاپان کے خصوصی معاشی زون کے باہر گرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان میں کہا ہیکہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغیگئے۔گزشتہ چند روز سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشقیں جاری ہیں اور انہوں نے اسیمحض دفاعی مشقیں قرار دیا ہے۔

یاد رہیکہ امریکی فوج کے تقریبا ساڑھے 28 ہزار فوجی اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرنز جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تاکہ شمالی کوریا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔