Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزروس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

تہران (آئی پی ایس )روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لیکر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک منتقل کی جائے گی۔

روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، آذربائیجان سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے سرحد کے راستے ایران بھیجا جائیگا۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امداد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔