پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو بھجوائی جبکہ وزیراعلی نے مسترد کر دیا۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اس لیے وزیراعلی سہیل آفریدی نے بی آر ٹی بسوں میں کرائے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
