Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزچین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک،اعلی سطح ملاقاتیں

چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک،اعلی سطح ملاقاتیں

بیجنگ/کابل(آئی پی ایس )چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہوگیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی، چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں گے،

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات کریں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں، اختلافات بات چیت سیحل کریں، چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے فعال کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔