Friday, March 13, 2026
ہوماسلام آباداللہ کے نظام کی تعلیمات اور روشنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،جاوید انتظار

اللہ کے نظام کی تعلیمات اور روشنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،جاوید انتظار

اسلام آباد(سب نیوز)اللہ کے نظام مکمل اور انسان کا نظام خامیوں بھرا ہے۔ اللہ کے نظام کی تعلیمات اور روشنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ نے کامیابی کے فارمولے میں قوت فیصلہ ، ایمان اور کوشش لازمی قرار دیے ہیں ۔

چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے گزشتہ روز کیرئیر اکیڈمی جی ۔ سیون مرکز ستارہ مارکیٹ کے پرنسپل ذوالفقار علی، ایڈمنسٹریٹر عون ملک اور اساتذہ سے ملاقات میں کہا کہ احساس ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔ فیڈرل بورڈ میں کیرئیر اکیڈمیز کے نتائج کا موازنہ کریں گے ۔ دیکھیں گے سات اکیڈمیز میں زیادہ اچھی کارکردگی کس کی ہے ۔ مئی جون 2026 میں کیرئیر اکیڈمی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات کیمپس ، کیرئیر اکیڈمی کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی کیمپس اور کیرئیر اکیڈمی چٹھہ بختاور کا قیام عمل میں لائیں گے ۔ عید کے بعد اسلام آباد کیرئیر کالج اور کیرئیر اکیڈمی کی فرنچائز کے معاہدے کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔