Friday, March 13, 2026
ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا حکومت کے عوام دوست اقدامات ،ڈی آئی خان میں سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح

خیبر پختونخوا حکومت کے عوام دوست اقدامات ،ڈی آئی خان میں سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان )خیبر پختونخوا حکومت کے عوام دوست اقدامات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو مختلف سرکاری سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے۔

سِٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں شہریوں کے لیے تقریبا 30مختلف خدمات مہیا کی گئی ہیں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح و طلاق سرٹیفکیٹ، پانی کے نئے کنکشن، ٹریڈ لائسنس، عمارتی نقشہ کی منظوری ، تجاوزات سے متعلق امور، کچرے اور نالیوں کی صفائی، لینڈ ریکارڈ، گاڑیوں کا ریکارڈ، فائل، تصدیق اور رجسٹریشن، اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کا انتقال، حد بندی، فرد نقول، وغیرہ، ای سہولت (نادرا)اور دیگر کئی عوامی خدمات شامل ہیں۔ اس سنٹر کے قیام سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ہی مقام پر تیز اور آسان خدمات میسر آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔