Saturday, April 4, 2026
ہومپاکستانپنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مریم نواز

پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مریم نواز

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی مریم نواز نے کہا پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کامضبوط ترین بازوہے،تعلیم،اور صحت کی سہولت سے لے کر اقتدار کی راہداریوں تک آج پنجاب کی عورت بااختیارہے،پنجاب کی ہر بیٹی کو اس مقام پر دیکھنا چاہتی ہوں جہاں وہ کسی کی محتاج نہ ہو۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے یومِ خواتین پرپنجاب سمیت دنیابھرکی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاوہ صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی نہیں بلکہ ہر اس عورت کی آواز ہیں جسے دبایاگیاتھا۔مریم نواز نے کہاجب ایک عورت بااختیار ہوتی ہے، تو پوری نسل بااختیار ہوتی ہے،پنجاب کی بیٹیوں اعداد وشمار نہیں رہنے دیا بلکہ انہیں پالیسی ساز،محافظ اورمفکربنایاہے اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ پنجاب کی کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔وزیراعلی کا کہنا تھاپنجاب کی بیٹیاں میری ریڈلائن ہیں ان کے تقدس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پنجاب کی عورت کو صرف خواب دیکھنا نہیں انہیں حقیقت بنانا سکھایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔