ہومپاکستانپنجاب حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاون کا حکم

پنجاب حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاون کا حکم

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز نے ملاقات کی،جس میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی،ڈیمانڈ اور ذخائر پر تفصیلی غور کیا گیا اور جنگی حالات کے باعث طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بچت پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پٹرول،ڈیزل، ایل این جی اور دیگر ایندھن کے ذخائر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ عالمی بحران کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نیزرعی استعمال کیلئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مسلسل مانیٹرنگ پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلی نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایت جاری کی، اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی مسلسل نگرانی کا بھی حکم دیا۔وزیراعلی نے پیرا اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کی مانیٹرنگ اور ضروری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپس پر عوام کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے اور پنجاب بھر میں کہیں بھی مقررہ نرخ سے زائد پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلی مریم نوازکا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،معاشی تحفظ کے لئے فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔