تل ابیب: (آئی پی ایس) اسرائیل نے ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی آرمی چیف کہتے ہیں سرپرائز دیں گے، سرپرائز کیا ہے یہ ابھی نہیں بتا سکتا، اگلے مرحلے میں بقیہ ایرانی قیادت اور فوجی صلاحیتوں کو ختم کیا جائے گا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے اصفہان میں فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا، قم میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 230 ہو گئی، عرب میڈیا کے مطابق اموات میں زیادہ تعداد میناب سکول کی طالبات کی ہے جبکہ ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کے جوابی حملوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، لبنان پر جاری اسرائیلی بربریت میں 77 افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں دو فوجیوں سمیت چار افراد جان سے گئے۔
بحرین میں ایرانی حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی، عمان میں ایرانی پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، عرب میڈیا نے بتایا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
