Thursday, March 5, 2026
ہومتازہ ترینسونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں،سونا آج مزید سستا ہوگیا

سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں،سونا آج مزید سستا ہوگیا

کراچی: (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتیں کم سطح پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2800 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2401 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 194 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 810 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 144 ڈالر پر آ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 26 ہزار 700 روپے کی کمی ہو چکی ہے، جس کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔