Thursday, March 5, 2026
ہومتازہ ترینعراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا، امریکا کا دعویٰ

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا، امریکا کا دعویٰ

نیویارک: (آئی پی ایس) اعلیٰ امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کیخلاف باغیوں کو مسلح نہیں کر رہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے ایران کے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔