Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی: طلال چوہدری

پی ٹی آئی قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی: طلال چوہدری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا۔ جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔