Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزرانا ثنا اللہ کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ،سیاسی صورتحال پر مشاورت

رانا ثنا اللہ کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ،سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک گفت گو کی گئی۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنائو کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہو گی، بانی چئیرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔