لاہور (آئی پی ایس )مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور اور آئی ڈونیشن ویلفیئر سوسائٹی کے درمیان کامیابی سے سری لنکن اعزازی قونصل خانہ جنرل لاہور میں منعقد ہوئی۔یہ نیک اقدام آئی ڈونیشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جناب یاسین جوئیہ کی قیادت میں عمل میں آیا، جن کا وژن اور لگن ضرورت مند افراد کو بینائی کا انمول تحفہ فراہم کرنے کے مشن کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔اس اہم شراکت داری کے ذریعے اب ہمارے مسیحی بہن بھائیوں کو لاہور میں قرنیہ کی پیوندکاری (کارنیا ٹرانسپلانٹ) کی سہولت میسر آئے گی جس سے نہ صرف بینائی بحال ہوگی بلکہ کئی خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن بھی روشن ہوگی۔
یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور اور آئی ڈونیشن ویلفیئر سوسائٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
