اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ عالمی صورتحال پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کیا ہے،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران اور پارلیمانی لیڈران کو ان کیمرہ بریفنگ کل دن 11 بجے دی جائے گی،
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈرز سے رابطہ کریں گے
