اسلام آباد (آئی پی ایس) آئی سی سی چٹھہ بختاور میں کلاسز شروع کر دی گئی ۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی نے آئی سی سی چٹھہ بختاور کی کلاسز کے پہلے دن دورا کیا۔
پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور اعجاز بشیر سے ملاقات اور کلاسز میں اساتذہ کے طریقہ تدریس کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر معروف صحافی اور چٹھہ بختاور کے سرکردہ سماجی رہنما صدیق صادق بھی موجود تھے ۔ جاوید انتظار نے کہا کہ آئی سی سی چٹھہ بختاور میں پہلے تعلیمی روز میں بڑی تعداد میں طلباء حاضر تھے۔ جس سے ادارے کا مستقبل تابناک نظر آتا ہے۔
ناظر محمود عباسی اور اعجاز بشیر نے کہا کہ چٹھہ بختاور میں جدید اسلوب تعلیم متعارف کروائیں گے ۔ سمارٹ بورڈ ٹیکنالوجی ، سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز سے عملی نالج عام کریں گے۔ اہلیان چٹھہ بختاور کے اعتماد پر پورا اترنے کے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
