اسلام آباد (سب نیوز)طارق بگٹی کی جگہ وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ امور محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا چارج دے دیا گیا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔
وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے۔تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی منجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
