اسلام آباد (سب نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12ارب ڈالر کی خطیر رقوم پاکستان بھجوائیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 9 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اقدام پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے 12ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
