Thursday, February 19, 2026
ہوماوورسیزاوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کی نشاندہی ،بغیر دستاویزات کے پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کےلئے حکومت متحرک

اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کی نشاندہی ،بغیر دستاویزات کے پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کےلئے حکومت متحرک

اسلام آباد(سب نیوز) اسپین میں تقریباً 25 تا 30 ہزار غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کے معاملے پر حکومتِ پاکستان متحرک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر کے خطوط پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے رابطہ کیا جس کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔


اجلاس میں سفیر پاکستان، قونصل جنرل، ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ پاکستانیوں کو فوری قانونی دستاویزات اور پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بارسلونا قونصلیٹ اور میڈرڈ سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہیں اور شہری وہاں رابطہ کریں۔ نادرا کے اضافی عملے کی پیشکش بھی کی گئی جبکہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ انتظامات کے تحت تمام درخواستیں نمٹائی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔