ہومپاکستانچیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا

چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا

لاہور(آئی پی ایس )ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی افریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11 فروری کو ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان ، سپریم کورٹ کے سیئنیر ترین ججز سمیت چیف جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔