اسلام آباد(انور عباس)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ابھی بھی امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اپنے دفاع کے لئے تیار ہیں، پاکستان سمیت کسی ملک سے اپنی حمایت میں جنگ میں کودنے کا مطالبہ نہیں کرتے، اسرائیلی وزیر اعظم کا نام لئے بغیر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کسی ریاست کے سربراہ کے خلاف کوئی عزائم نہیں رکھتا، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ابھی بھی امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی۔
ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اپنے دفاع کے لئے تیار ہیں، امریکی دھونس و دھاندلی کو تسلیم نہیں کریں گے، ہم پاکستان سمیت کسی ملک سے اپنی حمایت میں جنگ میں کودنے کا مطالبہ نہیں کرتے بس وہ اپنے ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں، ہمارے دوست ہمیں جیسے بھی سپورٹ کرنا چاہیں مگر ہم کسی سے مدد مانگنے نہیں جائیں گے_امریکی صدر کی ایرانی سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں اور جوابا ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاہوکو ممکنہ نشانہ بنانے کے سوال پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کسی ریاست کے سربراہ کے خلاف کوئی عزائم نہیں رکھتا عالمی قوانین کے تحت کسی بھی سربراہ مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کسی بھی حکومت کے سربراہ کو قتل کی دھمکی یا کوشیش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی باعث شرم ہے ایرانی سفیر نے کہا کہ جنگ کی صورت میں مہاجرین کے بہاو کے حوالے سے پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم جنگ سے بچنے کی کوشیش کر رہے ہیں تاہم ان کوششوں کی کامیابی کا 50 فیصد ہمارے اور بقیہ 50 فیصد فریق مخالف کے ہاتھ میں ہے پاکستان کی حمایت اور جنگ روکنے کی کوششوں پر مشکور ہیں ایرانی سفیر نے واضع کیا کہ ایران میں مظاہروں میں گرفتار شدہ شرپسندوں، تخریب کاروں اور امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کے ساتھ ایرانی قوانین کے مطابق ہی سلوک کیا جاے گا۔
رضا امیری مقدم نے پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدے کی حمایت کی تجدید کرتے ہوئے کسی بھی مسلم اتحاد کی سپورٹ کا اعادہ کیا قبل ازیں ایرانی سفیر نے ایران میں پرامن اجتجاج کے آغاز اور امریکی و اسرائیلی قیادت کے شرپسند بیانات اور مداخلت اور متشدد عناصر کی متشدد کاروائیوں سے آگاہ کیا، رضا امیری مقدم نے۔ بتایا کہ غیرملکی کرنسی کی قدر میں تبدیلی و افراط زر کے باعث پرامن احتجاج شروع ہوا مظاہرین نے سپریم راہنما کی تصاویر اور ایرانی قومی پرچموں کے ساتھ اجتجاج کیا جسکو جائز تسلیم کرتے ہوئے اجتجاجی نمائندوں و قائدین کو کابینہ اجلاس میں سن کر ایرانی عوام کی مدد کے اقدامات کئے گئے
31 دسمبر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم و امریکی صدر نے ٹویٹس کے زریعہ تخریب کاروں کو تخریب کاری کے اشارے دئے جس کے بعد تخریب کاروں نے جدید ہتھیاروں سے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کا قتل عام کیا، سرکاری و شہری املاک کو تباہ کیا اعداد و شمار دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں کل 3117 اموات ہوئیں جن میں 2427 سیکیورٹی فورسز اہلکار و عام ایرانی شہری شہید جبکہ 690 دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا انہوں نے بتایا کہ تخریب کاروں نے 414 حکومتی عمارات، 749 پولیس اسٹیشنوں، 200 سکولوں، 350 مساجد کو تباہ کیا
