Thursday, January 29, 2026
ہومصحتآل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد کی ہیلتھ ریگرلیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ملاقات

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد کی ہیلتھ ریگرلیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے ایک وفد نے چیئرمین سعید اللہ جان مروت اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی کی قیادت میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی IHRA کے نو منتخب سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

وفد میں اسلام آباد کے ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں کے نمائندے جن میں کیپیٹل کئیر انٹرنیشنل ہسپتال سے سعید رفیق ، ذولفقار احمد ،طبیبی ہسپتال سے محمد شفیق ، فارمیسی ایسوسی ایشن سے ڈاکٹر نثار ،سعید انٹرنیشنل ہسپتال سے ڈاکٹر قیصر، عمر ڈائگنوسٹک سنٹر سے زیشان عباسی ، بلڈ بینک سوسائٹی کے محمد وقاص ، پریمیم ڈائگنوسٹک سے محمد راشد ، احمد انٹرنیشنل ہسپتال سے ڈاکٹر فضل ہادی اور اسد علی و دیگر ہیلتھ و میڈیکل سے وابستہ شخصیات شامل تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔