Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینچین کا اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتے رہنے کا اعلان

چین کا اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتے رہنے کا اعلان


چین اور فن لینڈ کے تعلقات ہمیشہ مستحکم رہے ہیں، چینی صدر

بیجنگ ()

چینی صدر شی جن پھنگ نےچین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری آرپو سے بیجنگ میں ملاقات کی ۔منگل کے روز


شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 76 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور فن لینڈ کے تعلقات باہمی احترام، مساوات، مستقبل پر مبنی نقطہ نظر اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ہمیشہ مستحکم رہے ہیں۔


شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے ۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتا رہے گا اور بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا۔ دونوں فریقوں کو باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور توانائی کی منتقلی، معاشی گردش ، زراعت و جنگلات اور تکنیکی اختراع جیسے شعبوں میں مزید تعاون پر مبنی نتائج حاصل کرنے چاہئیں۔


شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین فن لینڈ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے ، عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔
پیٹری آرپو نے کہا کہ فن لینڈ اور چین کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ، دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر استوار ہیں، جس کے نتیجے میں طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل ہوتی ہے۔ فن لینڈ کی کمپنیوں نے چین کے ساتھ تعاون میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فن لینڈ ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ فن لینڈ ترقی میں چین کی شاندار کامیابیوں اور بین الاقوامی امور میں چین کے اہم اور تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔ فن لینڈ عالمی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔