Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزوادی تیراہ نقل مکانی: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی بیان مسترد کر دیا

وادی تیراہ نقل مکانی: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی بیان مسترد کر دیا


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں نقل مکانی سے متعلق وفاقی حکومت کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن صرف ممکنہ ہنگامی صورتحال، ریلیف اور بحالی کی تیاریوں سے متعلق تھا اور اسے کسی مخصوص سکیورٹی حکمت عملی یا غیر معینہ مدت تک جاری سکیورٹی کارروائیوں کی منظوری نہ سمجھا جائے۔


خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کو خط میں واضح کیا کہ وادی تیراہ کے بعض علاقوں سے نقل مکانی قلیل وقت میں جاری انخلائی ہدایات کا نتیجہ تھی، جو صوبائی حکومت اور منتخب قیادت سے مشاورت کے بغیر جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات اور محدود وقت میں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے فوری انسانی بحران پیدا ہوا، جس پر صوبائی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر مداخلت کرنا پڑی۔


شفیع جان نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر حساس معاملات، خصوصاً آبادی کی نقل مکانی اور سکیورٹی آپریشنز کے بارے میں بیانات زمینی حقائق کے مطابق ہونے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔