اسلام آباد:(سب نیوز) پارک روڈ سے درخت ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد درختوں کو کاٹا جا چکا ہے۔ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت سے بڑی تعداد میں درخت کاٹے جا چکے ہیں۔
پارک روڈ سے محدود درخت ہٹانے کی وجہ نجی سوسائٹی کے لیے سڑک کو راستہ دینا بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام سڑک کی توسیع اور نجی منصوبے کے لیے ضروری تھا، تاہم ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
