Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینچینی برانڈ ویلیو عالمی ٹاپ 5000 برانڈز میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

چینی برانڈ ویلیو عالمی ٹاپ 5000 برانڈز میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس نے بتایا کہ 2025 میں چین میں رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس کی تعداد 42 لاکھ 6 ہزار رہی، مختلف نوعیت کی 3 لاکھ 84 ہزار ٹریڈ مارک درخواستیں اور 1 لاکھ 12 ہزار اختلافی کیسز نمٹائے گئے۔ ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی اوسط جانچ مدت مستحکم طور پر چار ماہ رہی، جبکہ جانچ کی منظوری کی شرح 97 فیصد سے زائد رہی۔

2025 کے اواخر تک ، ملک میں (ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کو چھوڑ کر) مؤثر طور پر رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس کی تعداد 4 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر ٹاپ 5000 برانڈز میں چینی برانڈز کی مجموعی قدر 1.81 ٹریلین امریکی ڈالر رہی، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔